ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت نے ڈیبٹ کارڈ ڈیٹا نقب معاملے میں رپورٹ مانگی:جیٹلی

حکومت نے ڈیبٹ کارڈ ڈیٹا نقب معاملے میں رپورٹ مانگی:جیٹلی

Sat, 22 Oct 2016 12:40:45    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ حکومت نے ڈیبٹ کارڈ ڈیٹا میں نقب زنی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ملک کے بینکاری کے شعبے کو متاثر کرنے والی ڈیٹا کی حفاظت میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نقب زنی کے واقعہ سے عوامی اور نجی شعبے کے کئی بینکوں کے 32لاکھ سے زیادہ ڈیبٹ کارڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔حکومت نے ریزرو بینک اور بینکوں سے ڈیٹا میں نقب اور سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے تیاری کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرانے کو کہا ہے۔جیٹلی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ڈیبٹ کارڈ مسئلے پر رپورٹ مانگی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا سمیت کئی بینکوں نے بڑی تعداد میں ڈیبٹ کارڈ واپس منگوائے ہیں جبکہ بہت سے دوسرے بینکوں نے سیکورٹی نقب سے شاید متاثر اے ٹی ایم کارڈز پر روک لگا دی ہے اور صارفین سے کہا ہے کہ وہ انہیں استعمال سے پہلے پن لازمی طور پر تبدیل کریں۔اس وقت ملک میں تقریبا 60کروڑ ڈیبٹ کارڈ ہیں جن میں19کروڑ تو روپے کارڈ ہیں جبکہ باقی ویزا اور ماسٹر کارڈ ہیں۔اب تک 19بینکوں نے دھوکہ دہی سے پیسے نکالنے کی اطلاع دی ہے،کچھ بینکوں کو یہ بھی شکایت ملی ہے کہ کچھ اے ٹی ایم کارڈ کا چین اور امریکہ سمیت کئی بیرون ملک دھوکے سے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ کسٹمر ہندوستان میں ہی ہیں۔


Share: